حاجی کیمپ

قسم کلام: اسم ظرف مکان

معنی

١ - وہ جگہ جہاں (مختلف شہروں سے آئے ہوئے) عازمین حج کو حج پر جانے سے پہلے ٹھہرایا جاتا ہے۔ "قدرت نے مجھے فون کیا کہ آج شام کو فلاں وقت حاجی کیمپ میں پہنچ جائیں۔"      ( ١٩٧٥ء، لبیک، ٥١ )

اشتقاق

عربی زبان سے ماخوذ اسم 'حاجی' کے ساتھ انگریزی اسم 'کیمپ' اردو رسم الخط کے ساتھ لگانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے اور تحریراً سب سے پہلے ١٩٧٥ء کو "لبیک" میں مستعمل ملتا ہے۔

مثالیں

١ - وہ جگہ جہاں (مختلف شہروں سے آئے ہوئے) عازمین حج کو حج پر جانے سے پہلے ٹھہرایا جاتا ہے۔ "قدرت نے مجھے فون کیا کہ آج شام کو فلاں وقت حاجی کیمپ میں پہنچ جائیں۔"      ( ١٩٧٥ء، لبیک، ٥١ )

جنس: مذکر